ابنا: مصرمیں اخوان المسلمین کے ترجمان نے کل جمعے کو ملین مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے بعد سے فوجی حکومت کے خلاف دھرنے مسجدوں اور کھلے علاقوں میں دئیے جائيں گے۔ احمد عارف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کو روکنے کےلئے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ دھرنے بڑی مساجد کے قریب اور کھلے میدانوں میں دیئے جائيں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے علاقوں میں دھرنے دینے سے اجتناب کیاجائےگا جہاں شرپسند رہتے ہیں کیونکہ پولیس شرپسندوں کی حمایت کررہی ہے۔ اخوان المسلمین کے ترجمان نے کہا کہ قاہرہ اور جیزہ شہروں میں جاری دھرنوں کو مساجد کی طرف لے جایا جارہا ہے۔ واضح رہے مصر میں فوج کی جانب سے صدر مرسی کی سرنگونی کے بعد مظاہروں میں شدت آگئي ہے اور فوج اور مظاہرین نیز مخالف پارٹیوں کے درمیاں جھڑپوں میں دسیوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر اخوان المسلمین نے کل جمعے کو ملین مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442099
مصرمیں اخوان المسلمین کے ترجمان نے کل جمعے کو ملین مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے بعد سے فوجی حکومت کے خلاف دھرنے مسجدوں اور کھلے علاقوں میں دئیے جائيں گے۔